صور میں ایران اور قائد انقلاب کے خلاف گستاخانہ مہم کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی

شہر صور میں، شہید ہیثم دبوق چوراہے کے قریب، پیر کے روز ایک پرامن احتجاجی ریلی منعقد ہوئی۔ یہ ریلی اسلامی جمہوریہ ایران، اس کی دانشمندانہ قیادت اور اس کے عظیم عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار، مسلمانوں کے ولی امر امام سید علی خامنئی (مد ظلہ العالی) کی شان میں گستاخی کی سخت مذمت، اور امریکی-صہیونیستی دھمکیوں کے مکمل رد کے لیے منظم کی گئی تھی۔


یہ ریلی دراصل حزب اللہ کی طرف سے ایران کے ساتھ یکجہتی میں منعقد کردہ متعدد تقریبات کا حصہ تھی، جن میں جنوبی بیروت کے سید الشہداء کمپلیکس، نبطیہ شہر کے حسینی کلب، اور بعلبک شہر میں مقام سیدہ خولہ (سلام اللہ علیہا) پر بھی ایسی ہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

شرکاء نے ریلی کے دوران امام سید علی خامنئی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امام خامنئی کی ذات ایک عظیم مذہبی مرجعیت اور ایسی قیادت کی نمائندگی کرتی ہے جو استکباری طاقتوں کے تسلط کے منصوبوں کے مقابلے میں اتحاد و استقلال کی علامت ہیں۔ ان کی شان میں کی جانے والی کوئی بھی گستاخی درحقیقت محور مقاومت اور اس کے نظریات کو نشانہ بنانے والی سیاسی و میڈیا جنگ کا ہی حصہ ہے۔

شرکاء نے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی ایک اصولی موقف ہے جو مقاومت اور آزادی کے انتخاب پر یقین، نیز ہر قسم کے دباؤ، بلیک میلنگ اور فوجی دھمکیوں سمیت تمام تر پابندیوں اور میڈیا مہمات کے مکمل رد سے پھوٹتا ہے۔"

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ "ایسی احتجاجی ریلیاں درحقیقت عوامی موقف کا واضح اظہار ہیں جو عزت و خودمختاری کے دفاع اور مقاومت کے راستے پر ثابت قدمی کی عکاسی کرتی ہیں۔" انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر قسم کے استهداف کے مقابلے میں ایران، اس کی قیادت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور آزادی اور انصاف کے حتمی اهداف کے حصول تک اس راستے پر گامزن رہنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

خبروں کا لنک کاپی ہو گیا ہے